مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ راول برازیل اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔ برازیل کے مقامی ٹی وی چینل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور 5 بچوں کے علاوہ دو نوجوان بھی شامل ہیں اور نوجوانوں کو حملہ آور تصور کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی ٹی وی میں جاری فوٹیج میں بچوں کے اہل خانہ کو ساؤپاؤلو کے گنجان آباد علاقے میں قائم راول برازیل اسکول کے باہر شدید پریشانی کے عالم دیکھا جاسکتا ہے۔ اسکول میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر اور سیکیورٹی سروسز کے عہدیداروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1888824
آپ کا تبصرہ